مرکزی حکومت کے نوٹ بندي کے فیصلے پر سخت تنقیدکرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر
اعلی اکھلیش یادو نے آج کہا کہ عوام اپنا کاروبار چھوڑ کر لائن میں کھڑے
ہونے پر مجبور ہیں۔مسٹر اکھیلیش یادو نے کہا کہ اسمبلی
انتخابات کے پیش نظر پہلی بار ریاست
میں سب سے زیادہ نقدپیسے بھیجے جارہے ہیں ،تاکہ لوگوں کا گمان بڑھايا جا
سکے۔انہوں نے کہا کہ نوٹ بندي کے بعد ملک کےغریب عوام، کسان، تاجر اپنا دھندہ چھوڑ کر لائین میں لگے ہیں۔